تاریخ شائع کریں2013 25 July گھنٹہ 10:56
خبر کا کوڈ : 136585
علامہ سید ساجد علی نقوی:

علماء کرام امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کا پیغام دیں اور اختلافی مسائل سے گریز کریں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
سرزمین پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین حجت الاسلام علامہ سید ساجد علی نقوی نے لاہور میں مختلف وفود کی ملاقات میں کہا: علماء کرام امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کا پیغام دیں اور اختلافی مسائل سے گریز کریں۔
علماء کرام امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کا پیغام دیں اور اختلافی مسائل سے گریز کریں

تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے صدر حجت الاسلام علامہ سید ساجد علی نقوی نے گذشتہ روز لاہور میں مختلف وفود کی ملاقات میں ملی امور پر تبادلہ خیال اور علماء کرام سے مطالبہ کیا: امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کا پیغام دیں اور اختلافی مسائل سے گریز کریں۔

حجت الاسلام نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ محراب و منبر ملت مسلمہ کے لئے پیغام اتحاد و اتفاق کے نشر کا وسیلہ ہو کہا: مسلمانوں کے درمیان عالمی سامراج نے اختلاف کی بیج بوئی اور اس سے اسے ہی فائدہ پہونچتا ہے۔

ملی یکجہتی کونسل کے قائم مقام سربراہ کے اس دو روزہ دورہ لاہور میں، اسلامی تحریک پنجاب کے صدر مظہر عباس علوی، جنرل سکریٹری مولانا عظمت علی، سینئر نائب صدر حافظ کاظم رضا نقوی، نائب صدر سردار کاظم علی حیدری، ضلع لاہور کے صدر مولانا شمس عباس نقوی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے صدر علی محسن چوہدری اور ان کے ھمراہ موجود دیگرعہدیداران، جے ایس او پاکستان کے اراکین اور جعفریہ یوتھ پاکستان لاہور کے صدر عامر علی بھٹی کے ھمراہ دیگر اھلکاروں نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی سے ملاقات اور پاکستان کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

نیز شعبہ خواتین، بانیان مجالس اور عزادار انجمنوں کے وفود نے بھی آپ سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

https://taghribnews.com/vdch6-nzm23nxmd.4lt2.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ