تاریخ شائع کریں2013 25 July گھنٹہ 11:29
خبر کا کوڈ : 136591
حافظ محمد سعید :

شیعیان اہل بیت﴿ع﴾ کی اصل ذمہ داری وحدت اسلامی کا فروغ اور مذہب اہل بیت﴿ع﴾ کی تبلیغ ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
نائیجیریا کے نامور مبلغ اور شیعہ عالم دین نے کہا شیعیان اہل بیت﴿ع﴾ کی اصلی ذمہ داری وحدت اسلامی کا فروغ اور مذہب اہل بیت﴿ع﴾ کی تبلیغ ہے۔
شیعیان اہل بیت﴿ع﴾ کی اصل ذمہ داری وحدت اسلامی کا فروغ اور مذہب اہل بیت﴿ع﴾ کی تبلیغ ہے

تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے نامور مبلغ اور شیعہ عالم دین نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے اور اپنے خاندان کے شیعہ ہونے اور مذہب اہل بیت﴿ع﴾ کی تبلیغ کے متعلق بتایا۔ 

حافظ محمد سعید نے اپنے متعلق بتایا کہ وہ ایک مالکی مذہب کے پیروکار گھرانے میں پیدا ہوا۔ سترہ سال کی عمر میں فقہ، اخلاق، عقائد، تاریخ اور صرف ونحو کی تعلیم حاصل کرکے تدریس شروع کردی۔ 1989 سے لیکر 1991 تک مذہب اہل بیت﴿ع﴾ کے متعلق تحقیق کے بعد شیعہ مذہب قبول کیا۔ 

1994 سے شیعہ مذہب کیلئے تبلیغی سرگرمیوں کا آغاز کردیا اور مذہب اہل بیت﴿ع﴾ کے تعارف کیلئے 13 کتابیں تالیف کیں اس مدت میں میری کتابوں بالخصوص کتاب الحقوق فی الاسلام کا مطالعہ کرکے بہت سے لوگوں نے شیعہ مذہب اختیار کیا۔ 

میں نے نائیجیریا کے چار صوبوں میں چار اسلامک سینٹر قائم کررکھے ہیں جن میں مبلغین کی تربیت کی جارہی ہے۔

https://taghribnews.com/vdceop8zzjh8xni.dqbj.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ