نمائندہ ولی فقیہ مازندان نے کہا کہ حضرت زینب﴿س﴾ کے حرم کی ان لوگوں نے بے حرمتی کی جن کی آنکھوں میں مسلمانوں کا اتحاد کانٹے کی طرح چبھتا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق نمائندہ ولی فقیہ مازندران آیت اللہ نور اللہ طبرسی نے حضرت زینب﴿س﴾ کے حرم اقدس کی بے حرمتی پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قبیح عمل کے وہ لوگ مرتکب ہوئے ہیں جو مسلمانوں کے درمیان نفرت کے بیج بونا چاہتے ہیں یہ لوگ مسلمانوں کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ ان درندوں کا تعلق معاویہ و یزید کی نسل سے ہے کل ان کے اسلاف نے امام حسین﴿س﴾ کے خیموں کو جلایا تھا تو آج معاویہ و یزید کی پلید نسل حضرت زینب﴿س﴾ کے حرم کو نشانہ بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام دشمنوں کے اسی اقدام سے حضرت امام زمانہ﴿عج﴾ اور شیعوں کے دل خون خون ہیں۔