تاریخ شائع کریں2013 26 July گھنٹہ 14:04
خبر کا کوڈ : 136654
اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ :

ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے، اب دفاعی پالیسی ترتیب دینگے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
کراچی میں سیمینار سے خطاب میں سربراہ اسلامی تحریک نے کہا کہ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتوں میں ہے جبکہ حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔
ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے، اب دفاعی پالیسی ترتیب دینگے

تقریب نیوز (تنا): اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ سیدہ زینب (س) کے روضہ کی حفاظت میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔ سیدہ بی بی زینب (س) کے روضہ کی ذمہ داری محفوظ اور مضبوط ہاتوں میں ہے اور ہماری نگاہیں مسلسل اس جانب ہیں۔ ہم دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے ملیر میں مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی میں "پیام نور سیمنار" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں ملت تشیع کے حقوق کا تحفظ کرچکے ہیں، اب شیعہ قومی دفاعی پالیسی ترتیب دینگے۔ نیشنل ڈیفنس پالیسی کیلئے بزرگ مشورہ دیں گے اور جوان اس میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امامت کا ایک پہلو حکمرانی ہے۔ دین کی اس دور میں تشریح کرنا ضروری ہے، تاکہ جدید دور کا انسان اس کی طرف لوٹ آئے۔ دین پر اگر صحیح طریقے سے عمل کیا جائے تو ساری مشکلات ختم ہوسکتی ہیں۔ 

علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اصلاح ہوگی تو ملک میں امن ہوگا لیکن اس وقت ملک میں اصلاح نہیں ہے۔

https://taghribnews.com/vdcenp8zejh8xpi.dqbj.html
منبع : اسلام ٹائمز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ