تاریخ شائع کریں2013 26 July گھنٹہ 14:01
خبر کا کوڈ : 136655
صاحبزادہ حامدرضا :

عالم کفر متحد اور عالم اسلام منتشر ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
انجمن طلبائے اسلام کے مرکزی صدر کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی معاشرے میں تشدد کا بڑھتا رجحان ہماری معاشرتی بنیادوں کو روز بروز کھوکھلا کر رہا ہے۔
عالم کفر متحد اور عالم اسلام منتشر ہے

تقریب نیوز (تنا): سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فرقہ پرستی نے پورے عالم اسلام کو لپیٹ میں لے لیا ہے،عالم کفر متحد اور عالم اسلام منتشر ہے، 14اگست کو بننے والے پاکستان کے حکام نے عوام کے چودہ طبق روشن کر دیئے ہیں، حکام مال کھاتے اور عوام مار کھاتے رہتے ہیں، ہم خود ڈیمز تعمیر کر کے ہی بھارتی آبی جارحیت کا توڑ کر سکتے ہیں، شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کی رہائی کی امریکی پیشکش گہری چال ہے، بھارت جیسے بدترین دشمن سے دوستی قائداعظم کی مسلم لیگ کے سربراہ کو زیب نہیں دیتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلبائے اسلام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت نومنتخب صدر سیّد آفتاب عظیم بخاری کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے بغیر بھارت سے تعلقات کشمیریوں کے لیے ہی نہیں پاکستانیوں کے لیے بھی ناقابل قبول ہیں، بیک ڈور ڈپلومیسی نوازشریف کے لیے مایوسی کا سودا ثابت ہو گی، حکومت لاہور کو کراچی بننے سے روکے اور بھتہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

سنی اتحا دکونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھتہ لینے کا جرم جڑیں مضبوط کر رہا ہے، سندھ حکومت لیاری سے نقل مکانی کے اسباب ختم کرے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو صدارتی الیکشن کے شیڈول کے مقدمے میں دوسرے فریق کو بھی سننا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں تشدد کا بڑھتا رجحان ہماری معاشرتی بنیادوں کو روز بروز کھوکھلا کر رہا ہے،حکومت توانائی بحران، بے روز گاری اور معاشی بدحالی کے خاتمہ کے لئے کوشش کرئے بصورت دیگر معاشرے میں بڑھتا ہوا تشدد کارجحان ہماری نسل کو نگل لے گا۔

https://taghribnews.com/vdcftvdytw6dmva.k-iw.html
منبع : اسلام ٹائمز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ