تاریخ شائع کریں2013 29 July گھنٹہ 10:46
خبر کا کوڈ : 136913
ڈاکٹر علاء الدین بروجردی :

عالمی یوم القدس امام خمینی(رح) کی فکر کا نتیجہ

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) نے یوم قدس کو عالمی کرنے کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کی ترجیحات میں سے قرار دیا۔
عالمی یوم القدس امام خمینی(رح) کی فکر کا نتیجہ

تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) نے یوم قدس کو عالمی کرنے کے ساتھ مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کی ترجیحات میں سے قرار دیا۔ 

ڈاکٹر علاء الدین بروجردی نے آج تھران میں علاقائی سیاست و سیکورٹی میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پرتو میں عالمی یوم القدس کے حوالے سے منعقدہ خصوصی پریس کانفرنس میں عالمی یوم القدس کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے تفکر کی علامت قرار دیا اور کہا کہ امام خمینی (رح) نے مسئلہ فلسطین کو عربی قومیت کے دائرے سے نکال کر اسلامی امہ کے مسئلہ میں تبدیل کیا اور تین سو میلین عربی فوج کو اسلامی امہ کی ڈیڑھ ارب فوج میں تبدیل کردیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسلام میں قدس شریف اور اس کا اعلی و عرفاء مقام سرحدوں سے بالاتر رہا ہے اور قدس تمام اسلامی امہ سے متعلق ہے۔

ڈاکٹر بروجردی نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اور مسئلہ فلسطین اور اس مسئلہ کو علاقائی و عالمی سطح پر ہمیشہ باقی و زندہ رکھنے کے لئے ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے عالم اسلام اور علاقے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ تسلط پسند نظام اس کوشش میں ہے کہ سازشوں اور خطرناک منصوبوں پر عمل درآمد کے ساتھ اسلامی ملکوں میں خانہ جنگی شروع کروادے تاکہ اسلامی امہ کی توانائیوں اور صلاحیتوں کو نابود کرتے ہوئے ان کو ماضی سے زیادہ کمزور کردے۔

https://taghribnews.com/vdccseqs12bq1o8.c7a2.html
منبع : irib.ir
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ