تاریخ شائع کریں2013 29 July گھنٹہ 14:17
خبر کا کوڈ : 136954
حجۃ الاسلام حسین رجائی :

یوم القدس انسانی اقدار کے احترام کا دن ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
امام جمعہ دورود نے یوم القدس کو انسانی اقدار کے احترام کا دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو انتہائی عالی شان طریقے سے منانا چاہیے۔
یوم القدس انسانی اقدار کے احترام کا دن ہے

تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق امام جمعہ دورود حجۃ الاسلام حسین رجائی پور نے۲۷جولائی کو اس شہرمیں یوم القدس کے حوالے سے منعقد اجلاس میں کہا ہےکہ یوم القدس حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا گرانقدرترین تحفہ ہے۔ 

انہوں نے یوم القدس کو اعلی انسانی اقدار کے احترام کا دن قرار دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس دن کے مظاہرے میں لوگوں کی بھرپور شرکت مسلمانوں کی اتحاد و وحدت کی نمائش ہے۔ 

حجۃ الاسلام رجائی پور نے اس پروگرام کو انتہائی عالیشان طریقے سے منعقد کرنے کے لیے مناسب پروگرامنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام مسلمان اس مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے مسلمانوں کی اقدار کا دفاع اور قدس کے غاصب درندوں سے اپنی نفرت وبیزاری کا اظہار کریں گے۔ 

دورود شہر کے گورنر ہاوس کے سرپرست حسن احمدی نے بھی اس اجلاس میں یوم القدس کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کا جاوید ورثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قدس کا عالمی دن اسلامی انقلاب ایران کی اقدار میں سے شمار ہوتا ہے۔

https://taghribnews.com/vdchm-nzk23nxwd.4lt2.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ