تاریخ شائع کریں2013 30 July گھنٹہ 11:23
خبر کا کوڈ : 136995
ا۔ج۔ ایران کے وزیر خارجہ :

فلسطین، دشمنوں کےمقابل استقامت واسلامی بیداری کی علامت

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبرصالحی نے فلسطین کو دشمنوں کےمقابل استقامت اور اسلامی بیداری کی علامت قراردیا ہے۔
فلسطین، دشمنوں کےمقابل استقامت واسلامی بیداری کی علامت

تقریب نیوز (تنا): علی اکبر صالحی نے آج فلسطین عالمی کانفرنس کےنام پیغام میں کہا ہےکہ بڑی طاقتوں نے گذشتہ چھے دہائیوں میں مسئلہ فلسطین کو اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے لئے دباؤ کا ذریعہ بالخصوص تیل کےذخائر پر قبضے کے لئے وسیلہ بنالیا ہے۔

اس پیغام میں آیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت بیت المقدس کی شناخت بدل کر اسے یہودی مقام میں تبدیل کرنا چاہتی ہے اور مسجد الاقصی کےاندر اسلامی اور عیسائي مقامات کو منہدم کرکے یہودی مقامات تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور مسلمانوں کے قبرستان کوبھی نہیں بخشتی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے بیان میں آیا ہےکہ ایران قدس کو یہودی رنگ دینے اور مسجد الاقصی کے انہدام کی سازش نہ صرف فلسطینیوں اور عالم اسلام کے مفادات کے لئے خطرہ ہے بلکہ چونکہ سرزمین فلسطین کا تعلق انسانی ثقافت و تمدن سے ہے لھذا اسے انسانیت کے لئے خطرہ شمار کرتی ہے اور تمام ملکوں، حکومتوں، قوموں اور آزاد ضمیر انسانوں اور حق پسند افراد سے یہ اپیل کرتی ہےکہ ارض فلسطین پر صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین بین الاقوامی کانفرنس ایرانی حکام اور تہران میں اسلامی ملکوں کے سفیروں کی شرکت سے آج ثقافت و ارتباطات اسلامی ادارے میں منعقد ہوئي۔

https://taghribnews.com/vdccoeqsp2bq1o8.c7a2.html
منبع : irib.ir
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ