تاریخ شائع کریں2013 31 July گھنٹہ 11:33
خبر کا کوڈ : 137088

جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کی تیاریاں عروج پر

تنا (TNA) برصغیر بیورو
جمعتہ الوداع یوم القدس کے قریب آنے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں عالمی یوم القدس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور اس مرتبہ بھی دنیا بھر کے مسلمان 2اگست کو اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں آئیں گے۔
جمعتہ الوداع عالمی یوم القدس کی تیاریاں عروج پر

تقریب نیوز (تنا): جمعتہ الوداع یوم القدس کے قریب آنے کے ساتھ ہی دنیا بھر میں عالمی یوم القدس کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں اور اس مرتبہ بھی دنیا بھر کے مسلمان 2اگست کو اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے میدان میں آئیں گے۔

جمعتہ الوداع یوم القدس کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے پاکستان میں اجلاس اور سیمیناروں کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اوراسی سلسلے میں گزشتہ روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر کمانڈر خدائے داد، جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما قاضی عبدالقدیر اور جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر امان اللہ شادزئی، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا مقصود علی ڈومکی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دے کر مسلم امہ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ہونیوالی دہشت گردانہ کارروائیوں میں امریکہ اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں اور بالخصوص بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں معصوم انسانی جانوں کے قتل عام کی کڑیاں اور تانے بانے تل ابیب اور واشنگٹن سے جا ملتے ہیں۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں جمعۃ الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا جائے اور یوم القدس کے جلوسوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔

https://taghribnews.com/vdcg7u9q7ak9wz4.,0ra.html
منبع : irib.ir
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ