تاریخ شائع کریں2013 31 July گھنٹہ 12:20
خبر کا کوڈ : 137102
شیخ نعیم قاسم :

عالم اسلام کا کوئی مسئلہ قدس سے زیادہ اہم نہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ عالم اسلام کا کوئی مسئلہ قدس سے زیادہ اہم نہیں ہے اور فلسطین اور اس کی مشکلات کی وجہ سے ہی مسلمانوں کے توسط سے مقاومت کی تاسیس کی گئی تھی۔
عالم اسلام کا کوئی مسئلہ قدس سے زیادہ اہم نہیں

تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کے قائم مقام شیخ نعیم قاسم نے فلسطین عالم اسلام کی وحدت کا محور نامی سیمینار میں قدس کو مسلمانوں کا پہلا قبلہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ قدس وہ مقام ہے کہ جہاں پر پیغمبراکرم (ص) نے اوائل اسلام میں تمام انبیاء سے ملاقات کی تھی اور پیغمبراکرم (ص) نے تاکید فرمائی تھی کہ اس علاقے کے تقدس کی حفاظت کرنی چاہیے۔ 

انہوں نے فلسطین کو ایک مظلوم ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو غاصب اسرائیل کی حمایت نہیں کرنی چاہیے کیونکہ یہ غاصب ٹولہ ہے اور انہیں فلسطین سے نکل جانا چاہیے۔ 

انہوں نے امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینی نے قدس کو فقط دنیائے عرب کا مسئلہ قرار نہیں دیا بلکہ کہا کہ مسئلہ قدس عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور اس کی عظمت اور اہمیت کے پیش نظر فلسطین کو اسلامی وحدت کا محور شمار کرنا چاہیے۔ 

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فلسطین اور اس کی مشکلات کی وجہ سے مسلمانوں نے مقاومت کی تاسیس کی ہے اور اس وقت شیعہ اور سنی ان غاصبوں کے خلاف جنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ہے اور اگر یہ حمایت نہ ہوتی تو فلسطینی اتنی استقامت نہیں دکھا سکتے تھے۔

https://taghribnews.com/vdcdz50fxyt0sf6.432y.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ