تاریخ شائع کریں2013 1 August گھنٹہ 13:19
خبر کا کوڈ : 137175
امریکی کانگریس کی رکن :

مسلمانوں کی روزے کی کڑی آزمائش دیگر اقوام کیلئے مثال ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی نے کہا اسلام امن پسند مذہب ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمان روزہ رکھ کر اپنی اس کڑی آزمائش پر پورا اترتے ہیں۔
مسلمانوں کی روزے کی کڑی آزمائش دیگر اقوام کیلئے مثال ہے

تقریب نیوز (تنا): ایک افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے امریکی کانگریس کی رکن شیلا جیکسن لی نے کہا اسلام امن پسند مذہب ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلمان روزہ رکھ کر اپنی اس کڑی آزمائش پر پورا اترتے ہیں، یہ دیگر اقوام کیلئے بھی ایک مثال ہے۔ 

اس موقع پر کانگریس کے ایک اور رکن ایل گرین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ افطارڈنر ان کے حلقے میں منعقد کی گئی ہے، اس لئے وہ تمام آنے والے مہمانوں کو یہاں آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ دونوں اراکین کانگریس نے آنے والے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ حال ہی میں سینیٹ سے منظور ہونے والے امیگریشن بل کو جو کہ اب کانگریس میں جائے گا‘ پاس کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اپنے اپنے علاقوں کے اراکین کانگریس پر زور دیں کہ وہ اس بل کے حق میں اپنا ووٹ دیں۔ 

میئر ہیوسٹن انیس پارکر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیوسٹن کثیر الاقوامی ثقافت اور مذہب کے پیروکاروں کا شہر ہے اور یہی اس کی خوبصورتی اور انفرادیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی احترام کے رشتوں کو مضبوط بنا کر دہشت گردی کو ختم کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سالانہ افطار ڈنر کے شاندار انتظامات اور انعقاد پر سعید شیخ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب میں ہیوسٹن کے یوسٹی ایونٹ سینٹر میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد جمع تھی۔
 
اس موقع پر امریکی صدر بارک اوباما اور ریاست ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر ڈیوڈ ڈیوہرسٹ کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔ افطار ڈنر میں ڈاکٹر معین بٹ، شیرف ہیرس کاؤنٹی ایڈرائن گارسیا، انٹر فیتھ منسٹر کی لارین سینڈی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کی نظامت مولانا خلیل نے جبکہ تلاوت واجد صدیقی نے کی۔ 

اس موقع پر انتظامی کمیٹی برائے افطار کے سربراہ سعید شیخ نے خیرمقدمی کلمات ادا کئے۔ افطار ڈنر میں مغرب کی نماز کی امامت ممتاز عالم دین شاہد رضوی نے کی۔ افطار ڈنر میں شریک مہمانوں کی تواضع پُرتکلف کھانوں سے کی گئی۔ اس افطار ڈنر میں تمام سسٹرز سٹی کے نمائندوں اور بین المذاہب کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے منتظم سعید شیخ نے اس موقع پر منتظم سید جاوید انور اور انتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں کو ایک ساتھ افطار کرنے کی سعادت نصیب ہوئی۔

https://taghribnews.com/vdcd550fkyt0sf6.432y.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ