تاریخ شائع کریں2013 3 August گھنٹہ 11:49
خبر کا کوڈ : 137297
احمدی نژاد کا صحافیوں سے خطاب:

یوم قدس دنیا پر حاکم نظام میں اقوام کے حق میں تبدیلی کی ضرورت اجاگر کرنے کا بین الاقوامی پلیٹ فارم

تنا (TNA) برصغیر بیورو
صدر جمہوریہ اسلامی جمہوری ایران نے زور دے کر کہا’’یوم قدس دنیا پر حاکم ظالمانہ اور یکطرفہ نظام میں اقوام کے حق میں تبدیلی کی ضرورت اجاگر کرنے کا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے‘‘۔
یوم قدس دنیا پر حاکم نظام میں اقوام کے حق میں تبدیلی کی ضرورت اجاگر کرنے کا بین الاقوامی پلیٹ فارم

تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایران کے صدرِ مملکت محمود احمدی نژاد نے ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کیا ہے۔ جس میں انہوں نے اس وضاحت کے ساتھ کہ یوم قدس کے موقع پر ان کی تقریر کا موضوع ’جوہری طاقت‘ ہے کہا: ’’یوم قدس اقوام عالم اور انسانی اقدار کا دن ہے۔ہماری قوم اچھی طرح جانتی ہے کہ اسے اس دن کیا کرنا ہے۔جیسا کہ گذشتہ چونتیس برس سے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھا رہی ہے‘‘۔

احمدی نژاد نے اس امر پرزور دیتے ہوئے کہ امسال یوم قدس خصوصی حساسیت کا حامل ہے مزید کہا:’’اس حساسیت کی بنیاد خطہ اور دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ہیں اور شاید ان کی وجہ سے صہیونی اس زعم ناقص کا شکار ہیں کہ موجودہ صورتحال ان کے جبر اور پیشہ ورانہ قتل و غارتگری کا اچھا موقع ہے۔ان کا خیال ہے کہ خطہ میں اندرونی تصادم کے باعث کہ جس کی ایجاد میں وہ خود بھی شریک ہیں، انہیں اطمئنان کی سانس نصیب ہوگی‘‘۔

آگے چل کر صدرِ مملکت نے کہا: ’’لوگ یوم قدس کی ریلی میں بڑے پیمانہ پر شرکت کرکے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیں گے کہ آج کی دور میں دنیا میں کہیں بھی صہیونیوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اور انہیں اقوام، انصاف اور انسانی عزت و کرامت کے حق میں سامنے سے ہٹ جانا چاہئے‘‘۔

https://taghribnews.com/vdci3yazyt1apr2.s7ct.html
منبع : نیوز نور
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ