یوم القدس اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا تجدید عہد ہے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور بیت المقدس کی آزادی حقیقی جہاد سے ہی ممکن ہے، پاکستان کی ملت اسلامیہ نے آزادی فلسطین کے کاز کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں جس میں 72 شہداء القدس کوئٹہ سرفہرست ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ مظلومین کی حمایت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ مولانا ناصر عباس جعفری نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس امت مسلمہ کیلئے عظیم دن ہے، یہ دن تجدیدِ عہد کا دن ہے کہ ہم غاصب اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کرتے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور بیت المقدس کی آزادی حقیقی جہاد سے ہی ممکن ہے، پاکستان کی ملت اسلامیہ نے آزادی فلسطین کے کاز کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں جس میں 72 شہداء القدس کوئٹہ سرفہرست ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کہ مظلومین کی حمایت کا یہ سفر جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کا صف اول کا مسئلہ ہے، بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ اور عالمی استعمار امریکہ کے خلاف صفِ آراء رہیں گے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...