تاریخ شائع کریں2013 3 August گھنٹہ 11:51
خبر کا کوڈ : 137300
سید حسن نصراللہ :

اسلامی ملکوں سے حسن نصراللہ کی دعوت

تنا (TNA) برصغیر بیورو
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے فلسطینی اہداف کو درپیش خطرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مسلم اور عرب ملکوں سے اپیل کی کہ فلسطین کی آزادی کو وہ اپنی پہلی ترجیح قرار دیں۔
اسلامی ملکوں سے حسن نصراللہ کی دعوت

تقریب نیوز (تنا):  رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے اپنی تقریر میں جنوبی بیروت میں واقع سیدالشھداء کمپلکس میں کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے چند مہینوں کے بعد سات اگست 1979 کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ایک بیان میں مستضعف قوموں خاص طور پر مسلمانوں سے کہا تھا کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس منائيں۔

رھبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای بھی امام خمینی(رح) کی رحلت کے بعد اس مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینی (رح) نے اسرائيل کی حقیقی ماہیت کوآشکارہ کیا اور اس حکومت کو کینسر کے پھوڑے سے تعبیر کیا اس لئے اسرائيل کا وجود ایک ناسور ہے اور اس ناسور کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطین کے لئے خطرہ ہے بلکہ علاقے کے ملکوں کے لئے ایک عظیم خطرہ ہے۔ بعض لوگ یہ ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل صرف فلسطین کے لئےخطرہ ہے اور اس سے لبنان ، شام ، اردن ، مصر ، عراق اور خلیج فارس اور شمالی افریقہ کے اسلامی ملکوں کو خطرہ نہیں ہے جبکہ یہ لوگوں کے ذہنوں کو منحرف کرنے کی ایک چال ہے۔

https://taghribnews.com/vdcdz50fzyt0ss6.432y.html
منبع : irib.ir
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ