حوزۂ علمیہ قم کے مایہ ناز استاد اور مرجع تقلید حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی نےماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو مقدس شہر قم میں برآمد ہوئی یوم قدس کی ریلی میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطاتق حضرت آیت اللہ مکارم آپ نے ریلی کے حاشیہ پر اپنی ایک مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ مسلم اقوام اور ایرانی عوام کی عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں شرکت سے فلسطین کے مظلوم عوام کی ڈھارس بندھ جاتی ہے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے زور دے کر کہا کہ ملت فلسطین کو جان لینا چاہئے کہ وہ تنہا نہیں ہے۔ روزہ کی حالت میں لوگوں (ان کے حق میں )ریلی نکالنا ایک صالح عمل ہے۔
آپ نے گذشتہ روز لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بڑے پیمانہ یوم قدس کی ریلی میں شرکت کریں ۔ساتھ ہی آپ نے جملہ مسلم اقوام سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور بیت المقدس کی حمایت کا اعلان کریں۔
قابل ذکر ہے کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کے ساتھ مراجع تقلید نے بھی عالمی یوم قدس کی ریلی میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور صہیونی ریاست کے مظالم کی مذمت کی۔