تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صوبہ مرکزی میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ اراک آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے ۲۳ویں کی رات کو عزاداروں کے اجتماع میں کہا ہےکہ لیلۃ القدر نزول قرآن کریم دعا ومناجات شیطان کو دور کرنے اور اللہ تعالیٰ اور اہل بیت علیہم السلام کے قرب کی رات ہے۔
انہوں نے حضرت علی علیہ السلام کو آئیڈیل بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانوں کو علی علیہ السلام کی طرح زندگی بسر کرنے اور ان کی راہ پر حرکت کرنا سیکھنا چاہیے اور اپنی اولاد کو بھی اس کی تعلیم دینی چاہیے۔
امام جمعہ اراک نے مزید کہا ہےکہ حضرت علی علیہ السلام حضرت حق تعالیٰ اور اسماء حسنیٰ کے جمال اور کمال کے مکمل مظہر ہیں۔
آیت اللہ دری نجف آبادی نے حضرت علی علیہ السلام کے نہج البلاغہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام نے نہج البلاغہ کے۴۵نمبر خطبے میں انسانوں سے دو توقعات بیان کی ہیں۔
انہوں نے نیک اولاد کی تربیت تقویٰ اور پرہیزگاری پاکدامنی دنیا وآخرت کی سعادت کے راستے پر حرکت اور اسلام کی خدمت کو ایک مومن انسان اور شیعہ علی علیہ السلام کی خصوصیات میں سے قرار دیا ہے۔