تاریخ شائع کریں2013 8 August گھنٹہ 11:29
خبر کا کوڈ : 137778
رام اللہ :

اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اردنی اسیروں نے پانی پینا بھی بند کر دیا

تنا (TNA) برصغیر بیورو
اسرائیلی جیل "سوروکا" میں زیرحراست چار اردنی بھوک ہڑتالی اسیران نے صہیونی جیلروں کی ہٹ دھرمی کے خلاف بطور احتجاج پانی پینا بھی ترک کر دیا ہے جس کےبعد اسیران کی حالت مزید ابتر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اردنی بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتالی اردنی اسیروں نے پانی پینا بھی بند کر دیا

تقریب نیوز (تنا): اسرائیلی جیل "سوروکا" میں زیرحراست چار اردنی بھوک ہڑتالی اسیران نے صہیونی جیلروں کی ہٹ دھرمی کے خلاف بطور احتجاج پانی پینا بھی ترک کر دیا ہے جس کےبعد اسیران کی حالت مزید ابتر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے اردنی بھوک ہڑتالی اسیران کی زندگیاں بچانے کے لیے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے سرگرم"اسیران کلب" کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ "سوروکا" جیل میں زیرحراست اردنی شہریوں منیر مرعی، علاء حماد، محمد الریماوی اور حمزہ الدباس نے اپنے خلاف صہیونی جیلروں کے ظالمانہ سلوک پر احتجاج کرتے ہوئے پانی پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔ ان اسیران نے صہیونی مظالم کے خلاف 98 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ پانی ترک کرنے کے بعد اسیران کی حالت مزید خراب ہو گئی ہے۔ اسیران پہلے ہی طویل بھوک ہڑتال کے باعث کئی خطرناک امراض کا شکار ہیں۔ پانی ترک کرنے کے بعد ان کی حالت مزید خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔

"اسیران کلب" کا کہنا ہے کہ اردنی محروسین نے پانی لینے سے انکار کا فیصلہ جیلروں کے تشدد کے خلاف بطور احتجاج کیا ہے۔ اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے پچھلے ایک ہفتے کے دوران انہیں جیل کی کئی کوٹھڑیوں میں نہایت ظالمانہ اندازمیں منتقل کیا جاتا رہا ہے۔

اسیران کلب نے اردنی محروسین کا ایک کھلا خط بھی میڈیا میں شائع کیا ہے جس میں مظلوم اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ ان کے ساتھ ناروا سلوک جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان پر وحشیانہ تشدد کے تمام ذرائع استعمال کیے جاتے ہیں۔ وہ تین ماہ سے زائد عرسے سے بھوک ہڑتال کے بعد اب پانی کی بھی ہڑتال پرمجبور ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیل"سوروکا" میں زیرحراست اردن کے چار اسیران نے تین ماہ آٹھ دن قبل صہیونی مظالم اور اپنی بلا جواز گرفتاری کےخلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اسرائیلی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اسیران کی بھوک ہڑتال ختم کرانے کے لیے طاقت کے تمام ہتھکنڈے استعمال کر چکے ہیں۔

https://taghribnews.com/vdccmmqs42bq1m8.c7a2.html
منبع : مرکز اطلاعات فلسطین
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ