تاریخ شائع کریں2013 8 August گھنٹہ 11:38
خبر کا کوڈ : 137782
مولانا شیخ محمد حسن جعفری :

جب تک ملک دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جائے گا تخریب کاری کا سلسلہ جاری رہے گا

تنا (TNA) برصغیر بیورو
بزرگ عالم دین، امام جمعہ والجماعت مرکزی مسجد امامیہ اسکردو بلتستان مولانا شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چلاس دیامر میں پاک فوج اور پولیس کے افسران پر حملہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
جب تک ملک دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جائے گا تخریب کاری کا سلسلہ جاری رہے گا

تقریب نیوز (تنا): بزرگ عالم دین، امام جمعہ والجماعت مرکزی مسجد امامیہ اسکردو بلتستان مولانا شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چلاس دیامر میں پاک فوج اور پولیس کے افسران پر حملہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ چلاس میں نانگا پربت کے بیس کیمپ میں غیر ملکی سیاحوں کے دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل نے گلگت بلتستان اور پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
 
مولانا شیخ محمد حسن جعفری نے کہا کہ گذشتہ دنوں پاک آرمی کے اعلیٰ افسران اور پولیس افسران پر حملہ دراصل پاکستان کے استحکام و سلامتی پر حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیامر، چلاس اور کوہستان میں موجود دہشت گرد جو پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے کے خلاف جامع حکمت عملی سے فوجی آپریشن کی ضرورت ہے۔ جب تک ملک دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نہیں نمٹا جائے گا تخریب کاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

https://taghribnews.com/vdch6qnzi23nxqd.4lt2.html
منبع : جعفریہ پریس
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ