تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ ریفیوجی ایجنسی کے ترجمان ایڈرن ایڈواڈس نے منگل کے روز جنیوا میں کانفرنس کے دوران حکومت میانمار پر زور دیا کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کے ساتھ جلد مذاکرات کرے تاکہ مزید تشدد کو روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو دوبارہ دہراتے ہے کہ حکومت میانمار اور اندرونی طور پر بے گھر ہوئے افراد کے درمیان جلد مذاکرات شروع ہونے چاہئے جو تشدد کو ختم کرنے کیلئے کافی اہم ہے۔
روہنگیائی مسلمان کئی سالوں سے بدھ انتہا پسندوں کے تشدد کا شکار ہوتے آرہے ہیں۔ رواں سال میں روہنگیائی مسلمانوں پر بدھ انتہا پسندوں کے حملوں میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ جبکہ حکومت میانمار اقلیت میں رہ رہے مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اب تک ناکام رہی ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے کئی بار اپنے بیان میں حکومت میانمار پر زور دیا ہے کہ وہ مسلم آبادی کی بدھ انتہا پسندوں سے حفاظت کیلئے اقدام کرے۔