تاریخ شائع کریں2013 16 August گھنٹہ 11:24
خبر کا کوڈ : 138232
حوزہ علمیہ قم :

آٹھ شوال مسلمانوں کے لئے نہایت غم و اندوہ کا دن

تنا (TNA) برصغیر بیورو
حوزہ علمیہ قم نے ایک بیان جاری کرکے گمراہ فرقے وہابیت کے ہاتھوں حرمین شریفین اور دنیا کے مختلف علاقوں میں تاریخی اسلامی عمارتوں، مدینے کے قبرستان بقیع میں اھل بیت علیھم السلام اور صحابہ کرام کے مزارات کے انہدام اور مقدس مقامات کے انہدام کی مذمت کی ہے۔
آٹھ شوال مسلمانوں کے لئے نہایت غم و اندوہ کا دن

تقریب نیوز (تنا): حوزہ علمیہ قم نے ایک بیان جاری کرکے گمراہ فرقے وہابیت کے ہاتھوں حرمین شریفین اور دنیا کے مختلف علاقوں میں تاریخی اسلامی عمارتوں، مدینے کے قبرستان بقیع میں اھل بیت علیھم السلام اور صحابہ کرام کے مزارات کے انہدام اور مقدس مقامات کے انہدام کی مذمت کی ہے۔

اس بیان میں آیا ہےکہ آٹھ شوال مسلمانوں کے لئے نہایت غم و اندوہ کا دن ہے کیونکہ اسی دن وہابیت کے ہاتھوں قبرستان بقیع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اھل بیت علیھم السلام کی قبور مطہرہ ڈھا دی گئي تھیں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ وہابیت نے جو سامراج کا بنایا ہوا گمراہ فرقہ ہے اس کے اس اقدام سے عالم اسلام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

حوزہ علمیہ قم نے اپنے بیان میں اس المیے کی برسی کی مناسبت سے حضرت امام زمانہ علیہ اسلام، قائد انقلاب اسلامی مراجع کرام اور علماء عظام نیز مسلماناں عالم کو تعزیت وتسلیت پیش کی ہے اور تمام محبان اھل بیت علیھم السلام سے درخواست کی ہے کہ آٹھ شوال کو ائمہ بقیع علیھم السلام کی قبروں کے انہدام کی یاد تازیں رکھیں اور اس دن سوگ منائیں۔

https://taghribnews.com/vdcipvazrt1apr2.s7ct.html
منبع : irib.ir
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ