ایران نے بیروت میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔
تقریب نیوز (تنا): اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے کہا کہ لبنان کے عوام خاص طور پر اسلامی مزاحمتی تنظیم، 33 روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ کے موقع پر صیہونیوں اور ان کے ایجینٹوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے اور ہمیشہ کی طرح لبنان کو غیر مستحکم بنانے اور اس ملک کے متعدد فرقوں میں اختلاف پیدا کرنے کی ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ لبنان سمیت تمام مزاحمتی تنظیمیں، لبنان کی قومی سلامتی اور اتحاد کی پوری حفاظت کریں گے اور جارحیت کرنے والوں کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ وہ لبنان کے قومی اتحاد کو نقصان پہنچا سکیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کی شام جنوبی بیروت کے ضاحیہ علاقے میں کار بم دھماکے ہوئے جس میں کم ازکم 24 افراد جاں بحق اور 120 زخمی ہوئے تھے۔