تاریخ شائع کریں2013 19 August گھنٹہ 13:10
خبر کا کوڈ : 138512
آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی :

آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی کا مصر کے عوام کو خطاب

تنا (TNA) برصغیر بیورو
میں تمام ملت مصر کو نصیحت کرتا ہوں کہ مشکلات کو حل کرنے کے لیے گفتگو اور مذاکرات کا راستہ اختیار کریں اور مسلم کشی سے پرہیز کریں۔
آیت اللہ العظمیٰ علوی گرگانی کا مصر کے عوام کو خطاب

تقریب نیوز (تنا): مصر کے المناک واقعات کے پیش نظر جہان تشیع کے مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔ 

موصوف نے اس بیانیہ میں مصر کے قدیم تہذیب و تمدن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عوام اور سیاسی گروہوں کو آپس میں مذاکرات اور گفتگو کا راستہ اختیار کرنے کی طرف دعوت دے کر مسائل حل کرنے کی تاکید ہے۔ 

بیانیہ کا ترجمہ:
                                                                      بسم الله الرحمن الرحیم
و ان طائفتان من المومنین اقتتلوا فاصلحوا بینهما (سورة الحجرات)
قدیم مصری تہذیب سے آگاہ مصر کے مسلمانو!
سلام علیکم! 

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کے عزیز وطن جو عالم اسلام کا ایک ٹکڑا ہے، میں ناگوار حادثات اور واقعات رخ پا رہے ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کے دشمن فتنہ و فساد کے آگ بھڑکا کر آپ ملت مصر کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنے میں مشغول ہیں تاکہ اس راستے سے آپ کے ملک میں نفوذ پیدا کر کے اپنے صہیونی اور استکباری مقاصد کو پورا کریں۔ 

لہذا میں آپ تمام ملت مصر کو خواہ جس دین و مذہب سے تعلق رکھتے ہوں نصیحت کرتا ہوں کہ مشکلات کا راہ حل تلاش کرنے کے لیے کلام اللہ مجید سے متمسک ہو کر گروہوں کے سربراہان اور عہدہ داران آپس میں بیٹھیں اور مذاکرات اور گفتگو کے ذریعے مشکلات حل کریں تاکہ مسلم کشی اور خونریزی سے بچا جا سکے۔ خداوند عالم ان تمام افراد کی توفیقات میں اضافہ فرمائے جو مشکلات کو حل کرنے کی راہ میں تلاش و کوشش کر رہے ہیں۔ 

والسلام علی من اتبع الھدیٰ 

                                                                                          سید محمد علی علوی حسینی

https://taghribnews.com/vdcjvoev8uqetiz.3lfu.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ