ایک امریکی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی عالم انسانیت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ اور اسی پالیسی کی وجہ سے مصر میں ایک سنگین سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق امریکی تجزیہ نگار سٹیفن لینڈمین نے کہا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ نے مصر کے تئیں غیر جانبدارانہ پالیسی اپنا کر اپنے منصوبوں کو واضح طور پر ظاہر کیا ہے۔
امریکی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ امریکہ تیل سے مالا مال خطے کے علاقوں کو پوری طرح سے کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔
مصر میں بدھ کے روز سینکڑوں مرسی کے حامی ہلاک ہوئے۔ جس کی امریکہ کو کوئی پراہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے مصر کی مصلح افواج کے ساتھ منصوبہ بندی کر کے مرسی کو سیاست سے بے دخل کردیا۔
حال ہی میں نیویارک ٹائمز نے خبر دی تھی کہ واشنگٹن کو اب اس بات کی تشویش لاحق ہوگئی ہے کہ وہ علاقے میں فوجی کاروائیوں کی سہولتیں فراہم کرنے والے ایک اہم اتحادی مصر سے محروم ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ ہر سال 1.5 ارب ڈالر مصر کو فوجی امداد کے طور پر فراہم کرتا ہے۔