تاریخ شائع کریں2013 20 August گھنٹہ 13:16
خبر کا کوڈ : 138611
ایک لبنانی عالم دین :

اختلافی باتیں شیطانی باتیں ہیں

تنا (TNA) برصغیر بیورو
لبنان کے ایک شیعہ عالم دین نے فتنوں کے مقابل ملت لبنان کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے کہا: اختلافی باتیں شیطانی باتیں اور سبھی کے لئے نقصان دہ ہیں۔
اختلافی باتیں شیطانی باتیں ہیں

تقریب نیوز (تنا): لبنان کے ایک شیعہ عالم دین حجت الاسلام احمد قبلان نے کل لبنان کے علاقہ عین قانا میں ایک امام بارگاہ کا افتتاح کرتے ہوئے لبنان کی حالیہ صورت حال کی جانب اشارہ کیا اور کہا: لبنان کی سیاسی اور مذھبی شخصیتیں لوگوں کو فتنہ سے آگاہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا: بعض شدت پسند اور غیر معقول اظھارات لبنان کے لئے نہایت خطرناک ثابت ہوئے ہیں جس پر روک لگانا بہت ضروری ہے۔

لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے کہا: اختلافی باتیں شیطانی باتیں ہیں جو بیروت لبنان کے علاقہ ضاحیہ میں بم بلاسٹ کا سبب بنی جو ملت اسلامیہ کو نقصان پہونچانے کی غرض سے انجام دی گئیں۔

حجت الاسلام قبلان نے اتحاد اور اسلامی لگاو کو مسلمانوں کی ضرورت جانا اور کہا: ملک میں سیاسی، قبائلی اور مذھبی اختلاف کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ عالم اسلامی میں رونما ہونے والے حالات سے فقط سامراجی ممالک کو فائدہ پہونچے گا، مسلکی اور قبائلی جنگ کسی کے بھی حق میں بہتر نہیں ہے۔

حجت الاسلام قبلان نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سیاسی مشکلات کو گفتگو اور رفرنڈم کے ذریعہ حل کیا جائے کہا: لبنان کے علاقہ ضاحیہ میں رونما ہونے والے حالات سیاسی اختلافات کا نتیجہ ہیں۔

https://taghribnews.com/vdcjvoevvuqetmz.3lfu.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ