تاریخ شائع کریں2013 21 August گھنٹہ 10:38
خبر کا کوڈ : 138674
آئسسکو کے جنرل ڈائریکٹر :

قبیلہ پرستی اسلامی ممالک کیلئے عظیم خطرہ

تنا (TNA) برصغیر بیورو
آئسسکو کے جنرل ڈائریکٹر نے کہا: آج اسلامی ممالک نفرت آمیز فکر قبیلہ پرستی سے روبرو ہے جو ملت اسلامیہ کے لئے عظیم خطرہ شمار کیا جاتا ہے۔
قبیلہ پرستی اسلامی ممالک کیلئے عظیم خطرہ

تقریب خبر رساں ادارے (تنا) نے رسا نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آئسسکو کے جنرل ڈائریکٹر عبدالعزیز بن عثمان التویجری نے امان میں شاہی ادارہ اندیشہ اسلامی اہلبیت کی سولہویں کانفرنس میں خطاب کے دوران اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسلامی دنیا ہر عصر سے زیادہ آج تدبیر، عقلانیت، گذشت اور انسانی منزلت و کرامت کے احترام کی ضرورتمند ہے کہا: آج بعض اسلامی ممالک قبائل پرستی و شدت پسندی جیسے مسائل سے روبرو ہے جو ان ممالک کے ثبات و امنیت و اسلامی ممالک کی حاکمیت کے لئے عظیم خطرہ ہے۔

انہوں نے بعض اسلامی ممالک میں فتنہ کی آگ کو شعلہ ور ہونے، آشوب، خونریزی اور جنگ کی بہ نسبت پریشانی کا اظھار کرتے ہوئے کہا: سیاستمدار اور دانشمند افراد تدبیر و عقلانیت کے ذریعہ اس اندھے فتنہ کے مقابل جِسے اسلام کے دشمنوں نے اپنے مفاد کی تکمیل کا وسیلہ بنا رکھا ہے قیام کریں اور ملت مسلمان و اسلامی ممالک کی سازندگی و سربلندی میں کسی بھی قسم کی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

واضح رہے کہ شاہی ادارہ اندیشہ اسلامی اہلبیت کی سولہویں کانفرنس گذشتہ روز ’’قابل عمل اور پائیدار نئی اسلامی حکومت کی منصوبہ بندی‘‘ کے عنوان سے امان اردن کے دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔

https://taghribnews.com/vdciyvaz5t1apq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ