تاریخ شائع کریں2013 26 August گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 139085
آیت الله بشیر نجفی :

شیعوں کا بہتا ہر قطرہ خون میرے لئے تکلیف دہ ہے/ عقیدہ مذھب اہلبیت(ع) کا دفاع، حقیقی اسلام کی بقا کا ضامن ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے دنیا میں بڑھتی شیعہ کشی پر افسوس کا اظھار کیا اور کہا: شیعوں کے بہتے ہر قطرہ خون سے مجھے تکلیف ہوتی ہے۔
شیعوں کا بہتا ہر قطرہ خون میرے لئے تکلیف دہ ہے/ عقیدہ مذھب اہلبیت(ع) کا دفاع، حقیقی اسلام کی بقا کا ضامن ہے

تقریب نیوز (تنا): مراجع تقلید نجف اشرف میں سے حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے عرب زائرین کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران دنیا میں بڑھتی شیعہ کشی پر تشویش کا اظھار کیا اور کہا: شیعوں کے بہتے ہر قطرہ خون سے ہمیں تکلیف ہوتی ہے، بعض افراد نے شیعہ کشی اور شیعوں کے خلاف دھشت گردانہ کاروائی پر کمر کس رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عقیدہ مذھب اہلبیت(ع) کا دفاع، حقیقی اسلام کی بقا شمار کی جاتی ہے۔

حضرت آیت الله نجفی نے واضح طور پر کہا: سیرت ائمہ اطهار(ع) کا مطالعہ اور سچے اسلام کے احیاء میں اس سیرت سے استفادہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

اس مرجع تقلید نے آخر میں زیارت مقامات مقدسہ کی اہمیت اور جسم و جان پر پڑنے والے اس کے بے شمار اثرات بیان کئے اور زائرین کی کامیابی و کامرانی کی دعا کی۔

زائرین نے بھی آیت الله بشیرنجفی سے ہونے والی اس ملاقات میں مسرت کا اظھار کرتے ہوئے مرجع تقلید آیت الله بشیرنجفی کی نصیحتوں کو اپنی حیات کا منشور قرار دیا۔

https://taghribnews.com/vdcfc1dytw6dmxa.k-iw.html
منبع : رسا نیوز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ