تاریخ شائع کریں2013 30 August گھنٹہ 08:25
خبر کا کوڈ : 139314

شام کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کے نتائج پر اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کا انتباہ

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ہم پوری دنیا کے آزادی طلب انسانوں مخصوصا مسلمانوں اور اہلبیت(ع) کے پیروکاروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے اپنے ممالک میں امریکہ اور اس کے حامی ممالک کے سفارتکاروں کے سامنے صدائے احتجاج بلند کر کے امریکہ پر دباو ڈالیں تاکہ مشرق وسطی میں نئی جنگ کا باب کھولنے سے پرہیز کرے۔
شام کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کے نتائج پر اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کا انتباہ

تقریب نیوز (تنا): شام پر امریکی فوجی حملے کے عنوان سے مغرب اور عرب کا نفسیاتی دباو شدت اختیار کرنے اور شام کے مظلوم عوام کو بیرونی فوجی جارحیت کا نشانہ بنانے کے لیے فضا ہموار کئے جانے کے بعد اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ 

اسمبلی نے اپنے بیان کے ذریعے شام میں بیرونی فوج کی جارحیت کے بدترین نتائج اور علاقے پر پڑنے والے اس کے مضر اثرات سے خبردار کیا ہے۔ 

بیان کا ترجمہ: 

شام کے مسائل کے بارے میں اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

 
                           بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالمی استکبار، صہیونیت اور وہابیت کے ذریعے شام کا خود ساختہ بحران افسوس سے حالیہ دنوں بدترین حالات کا شکار ہو گیا ہے۔ اس متمدن اور تاریخی ملک میں آزادی اور ڈیموکریسی کا نعرہ بلند کر کے ملکی نظام کی بنیادوں کو سرنگوں کرنے کے لیے از قبل تعیین شدہ منصوبہ بندی کے تحت دھشتگردی کا جال بچھا کر قتل و غارت کا بازار گرم کیا گیا اور انسان نما دھشتگردوں کو کیمیاوی ہتھیار فراہم کر کے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کو موت کی نیند سلا دیا گیا جبکہ اب عالمی استکبار کا پروپیگنڈہ علاقے میں ایک نیا بحران پیدا کرنے پر تل گیا ہے۔ 

ایسے حالات میں جب علاقے کو اطمینان اور سکون کی ضرورت ہے امریکہ، برطانیہ اور صہیونیت کا خونریزی اور جنگ کا ڈھول پیٹنا انتہائی خطرناک اور مہلک اقدام ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس ظالمانہ حملے کے رخ پانے سے علاقہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر آ کر کھڑا ہو گا کہ جس کے بدترین نتائج پوری دنیا کے ممالک کو متاثر کریں گے اور آئندہ نسلوں تک اس کے خطرناک اثرات باقی رہیں گے جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے اس سلسلے میں فرمایا: ’’امریکہ کی شام میں فوجی مداخلت علاقے کے لیے یقینا ایک بڑی آفت ہے یہ مداخلت علاقے میں موجود بارود کے ڈھیر میں آگ کی چنگاری چھوڑ دینے کے برابر ہو گی کہ جس کے بعد مستقبل کے لیے کوئی پیشنگوئی نہیں جا سکے گی‘‘۔
امریکہ اور اس کے حامیوں کی فوجی جارحیت سے علاقے کے ممالک کے علاوہ خود ان ملکوں کو بھی اس کا نقصان بھگتنا پڑے گا جبکہ امریکہ اپنے اس اقدام سے اپنے ناجائز اولاد اسرائیل کی ہمیشہ کے لیے نابودی کا سامان فراہم کر دے گا۔ 

اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی دنیا کے تمام منصف اور غیر جانبدار افراد سے متقاضی ہے کہ شام کے مسئلے کو گفتگو اور مذاکرات سے حل کروانے، تکفیری دھشتگردوں کو خلع سلاح کروانے نیز دھشتگردی کے حامی ملکوں کی طرف سے کی جانے والی مالی اور فوجی امداد رکوانے کے لیے چارہ جوئی کریں اس لیے کہ شام کے مسئلے کا واحد مناسب اور پرامن راہ حل گفتگو اور مذاکرات ہے۔ 

ہم دھشتگردی کے حامی ممالک کو جو جنگ کا ڈھول پیٹ رہے ہیں اور پیسہ اور اسلحہ فراہم کر کے علاقے کو نہ بجھنے والی آگ میں دھکیل رہے ہیں اور بے گناہ عوام، عورتوں اور بچوں کے خون کی ندیاں بہا کر اپنے پست و ذلیل مقاصد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، خبردار کرتے ہیں کہ یہ اقدام احمقانہ، عقل و منطق سے دور اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے جبکہ اس کے خطرناک نتائج سب کے دامن گیر ہوں گے۔
اسی وجہ سے ہم تمام بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں، انسانی حقوق کی اداروں اور آزادی طلب انسانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ کی غنڈہ گردی اور بربریت کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں اور ہر ممکنہ طریقے سے بین الاقوامی تنظیموں اور سلامتی کونسل اداروں پر دباو ڈالیں تاکہ وہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے کٹھ پتلی ممالک کے ذریعے علاقے میں لگنے والی نئی آگ سے علاقے کو محفوظ رکھیں۔ 

ہم پوری دنیا کے آزادی طلب انسانوں مخصوصا مسلمانوں اور اہلبیت(ع) کے پیروکاروں سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنے اپنے ممالک میں امریکہ اور اس کے حامی ممالک کے سفارتکاروں کے سامنے صدائے احتجاج بلند کر کے امریکہ پر دباو ڈالیں تاکہ مشرق وسطی میں نئی جنگ کا باب کھولنے سے پرہیز کرے۔
 
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی ایک بین الاقوامی ادارہ ہونے کی حیثیت سے اپنی شرعی اور قانونی ذمہ داری سمجھتے ہوئے تمام دیگر بین الاقوامی اداروں اور انسان دوست تنظیموں سے مخصوصا پوری دنیا میں اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں سے تقاضا کرتی ہے کہ مختلف طریقوں سے اس کے پروپیگنڈوں کا پردہ فاش کریں اور شام کے عوام اور نظام حکومت سے جو اس وقت صہیونیت کے مقابلے میں فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں اظہار ہمدردی کریں۔
اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی مظلوم عوام کے پاک خون کے بہے جانے اور بے گناہ جانوں کے ضیاع ہونے پر زیادہ نگراں ہے جو اس بے رحمانہ کارزار میں ضیاع ہوں گی۔ قدرت کے نشے میں مست فرعون اور تیل کے خزانوں پر بیٹھے قارون زمانہ بھی اپنے پچھلوں کی عاقبت سے عبرت حاصل کریں۔ خداوند عالم کے اس حکم کو نہیں بھولنا چاہیے جو اس نے فرمایا ہے " وَلاَ تَرْكَنُواْ إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُواْ فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللّهِ مِنْ أَوْلِيَاء ثُمَّ لاَ تنصرون".(اور خبردار تم لوگ ظالموں کی طرف جھکاو اختیار نہ کرنا کہ جہنم کی آگ تمہیں چھو لے گی اور خدا کے علاوہ کوئی تمہارا سرپرست نہیں ہو گا اور تمہاری مدد بھی نہیں کی جائے گی) (سوره هود ـ 113) 

یہ ظالم اور ستمگر آگاہ ہو جائیں کہ آخرکار مظلوم اور مستضعف ان پر کامیاب ہوں گے اور ان کی شرمناک زندگی کا طومار لپٹ جائے گا خداوند عالم انہیں اور ان کے قصروں کو نابود کرے گا کہ اس نے فرمایا ہے: " فَخَسَفْنَا بِهِ وَبدَارِهِ الْأَرْضَ فَمَا كَانَ لَهُ مِنْ فِئَةٍ يَنْصُرُونَهُ مِنْ دُونِ اللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ الْمُنْتَصِرِين".(پھر ہم نے اسے اور اس کے گھربار کو زمین میں دھنسا دیا اور نہ کوئی گروہ خدا کے علاوہ بچانے والا پیدا ہوا اور نہ وہ خود اپنا بچاو کرنے والا تھا) (قصص ـ 81)۔ 

رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانصُرْنَا عَلَى الْقَومِ الکَافرِين۔

والسلام علی عباد الله الصالحین 

اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی
۲۸، اگست ۲۰۱۳

https://taghribnews.com/vdca6on6y49nee1.zlk4.html
منبع : ابنا
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ