تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ گلستان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید کاظم نور مفیدی نے گذشتہ روز اہل سنت کے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا دشمن اپنے ناپاک عزائم کے حصول کیلئے شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کے ساتھ ساتھ، شیعہ کو شیعہ کے درمیان اور سنی کو سنی کے درمیان لڑانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا دشمن اپنے اہداف کے حصول کیلئے مختلف ممالک میں خانہ جنگی کرارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا علماء کو ایسے دشمن سے غافل نہیں ہونا چاہئے بلکہ دنیا کے روزمرہ مسائل سے آگاہ رہنا چاہئے۔
آیت اللہ سید نور مفیدی نے کہا قیامت کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ کے نزدیک دو گروہ باقی گروہوں کی نسبت نزدیک ہوں گے ان میں سے ایک اہل جہاد اور دوسرا اہل علم ہوگا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا اہل جہاد کا مطلب ایسے افراد ہیں جو خدا کے دین کی حفاظت کرتے ہیں اور مظلوم کے دفاع کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
انہوں نے اہل علم گروہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا اہل علم سے مراد علماء دین ہیں اور وہ ایسے افراد ہیں جو قرآن اور سنت پر عمل کرکے خدا کے دین کی تبلیغ کرتے ہیں۔