آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا ہے کہ مکتب اہل بیت ﴿ع﴾ ظلم کے خلاف مبارزہ اور آواز اٹھانے کا درس دیتا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز حرم امام رضا﴿ع﴾ میں حضرت امام جعفر صادق﴿ع﴾ کی شہادت کی مناسبت سے ایک ماتمی دستے نے آیت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات کی۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا مکتب صادق آل محمد﴿ع﴾ ظالم کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس عظیم مکتب کو پوری دنیا کے سامنے پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اہل بیت﴿ع﴾ سے محبت اور ان کی پیروکاری کا دعوے دار ہے اور ظلم کے خلاف آواز نہیں اٹھاتا تو اس کا تعلق اس عظیم مکتب سے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا آج ظالم امریکہ کی شکل میں شام پر حملے کیلئے پرتول رہا ہے اس کا اگلا شکار لبنان اور ایران ہیں ظالم سے چھٹکارا پانے کا واحد حل مقاومت ہے۔