افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ طالبان کا اصل مقصد، اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنا اور دین اسلام کو بدنام کرنا ہے۔
تقریب نیوز (تنا): افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ طالبان کا اصل مقصد، اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنا اور دین اسلام کو بدنام کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان یہ اقدام اغیار کے اکسانے پر کررہے ہیں۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اسی طرح صوبے غزنی میں واقع اندر کے علاقے میں طالبان کے حملے میں اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ افغان پولیس کمانڈر مولوی انورالحق کی ہلاکت کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان میں اہم و حساس اداروں اور اسی طرح مساجد جیسے مقدس مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ابتک کئی اہم و مذہبی شخصیات کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔