تقریب نیوز (تنا): ترکی کے ہزاروں شیعوں نے استنبول کے ہالکالی اسکوائر پر امریکی جنگی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی اجتماع کیا۔
شام پر امریکہ اور صہیونیت کی ممکنہ جارحیت کے خلاف ترکی کے شیعوں نے ’’صلح اور اتحاد‘‘ کا نعرہ لگا کر تاکید کی کہ شام کو امریکہ اور اسرائیل کی سازشوں کا کھلونا نہیں بننے دیں گے۔
استنبول کے شیعہ امام جمعہ ’’صلاح الدین اوزگوندوز‘‘ نے اس اجتماع میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اگر امریکہ شام پر حملہ کرتا ہے وہ خود فرنٹ لائن پر آگے نکلیں گے کہا: ’’ شیعہ ہر گز اجازت نہیں دے سکتے کہ حضرت زینب(ع) ایک بار پھر اولاد یزید کے ہاتھوں اسیر ہوں، وقت آنے پر ہم اپنے سینوں کو روضہ زینب(س) کے سامنے ڈھال بنائیں گے۔ جب تک ہمارے بدن میں جان رہے گی ہم حضرت زینب(س) کو دوبارہ اسیر نہیں ہونے دیں گے‘‘۔
اس احتجاجی اجتماع میں ’’امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، ترکی مت بھول کہ شام تمہارا بھائی ہے، ہم امریکہ کے پٹھو نہیں بن سکتے، شیعہ سنی بھائی بھائی، وہابی خائن ہیں، وغیرہ نعرے لگا کر ترکی کے شیعوں نے شام کے ساتھ اپنی حمایت اور امریکہ کی جنگی پالیسی سے نفرت کا اظہار کیا۔