علمائے جہان اسلام اگر ایک پلیٹ فارم بنا لیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
تنا (TNA) برصغیر بیورو
مذاکرہ بعنوان ''دنیائے اسلام کے مسائل'' میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی اخبار کیھان انٹرنیشنل کے سینئر صحافی نے کہا کہ شام پر مغربی ممالک اور کچھ اسلامی ممالک ملکر حملہ کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ نہایت ہی افسوسناک امر ہے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): دنیائے اسلام کے علماء اگر اکٹھے ہو جائیں اور ایک پلیٹ فارم بنا لیں تو ہمارے مسائل حل ہوسکتے ہیں، شام پر مغربی ممالک اور کچھ اسلامی ممالک مل کر حملہ کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ نہایت ہی افسوسناک امر ہے، اسلامی ممالک امریکہ اور مغرب کا ساتھ دے کر استعماری طاقتوں کے عزائم کو پورا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سعد اللہ زارعی نے ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد کے زیراہتمام مذاکرہ بعنوان ''دنیائے اسلام کے مسائل'' میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ زارعی نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں خواتین زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ ایک سوال پر کہ صرف خوبصورت ہونے کی بنا پر ایک خاتون کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کر دی گئی، پر کہا کہ یہ صرف سائبر جھوٹ ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں، ایران میں خواتین کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور خواتین چالیس فیصد شعبوں میں عملی کردار ادا کر رہی ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...