تاریخ شائع کریں2013 14 September گھنٹہ 14:04
خبر کا کوڈ : 140611
مولانا سید ہاشم موسوی :

اتحاد بین المسلمین کے ذریعے پاکستان کو شام بننے سے بچائیں گے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
امام جمعہ کوئٹہ کا جمعہ کے خطبہ کے دوران کہنا تھا کہ شام پر ممکنہ امریکی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہوگا، مسلم ممالک امریکی جارحیت کو روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔
اتحاد بین المسلمین کے ذریعے پاکستان کو شام بننے سے بچائیں گے
تقریب نیوز (تنا): مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن و امام جمعہ کوئٹہ مولانا سید ہاشم موسوی کا نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ اگر امریکہ شام پر حملہ کریگا تو اس دلدل میں غرق ہوجائے گا۔ البتہ ان تمام حالات میں مسلمانوں نے منافقین کے اصل چہرے کو پہچان لیا ہے، کہ جو لوگ یارسول اللہ اور یاعلی مدد کے مقدس نعروں کو شرک کہتے تھے، وہ اب امریکہ سے مدد مانگتے نظر آتے ہے۔ اب دنیا کے مسلمانوں نے حرمین شریفین کے خدمت کا دعویٰ کرنے والوں کے ناپاک اور مکروہ چہرے کو پہچان گئے ہیں۔

امام جمعہ کوئٹہ کا حالیہ اے پی سی میں حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کے فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قرآن کی رو سے دہشتگردوں اور قاتلوں کو سزاء ملنی چاہیئے۔ لیکن ہمارے حکمران اور بعض سیاستدان قرآنی تعلیمات کو پس پشت ڈالتے ہوئے قاتلوں اور دہشتگردوں سے مذاکرات کے سلسلے میں متفق ہوچکے ہے، جو درحقیقت پاکستان کے مظلوم عوام خصوصاً پسماندگان شُہداء کیساتھ ایک کھلا مذاق ہے۔ درحقیقت مذاکرات کے نتیجے میں دہشتگردوں کو ایک فرصت اور مہلت فراہم کرنا ہے، تاکہ اُنکے مقدمات ختم ہوکر اُنکے قیدی رہا ہوجائیں اور وہ دوبارہ عوام کے جان و مال پر حملہ کرسکیں۔
https://taghribnews.com/vdccsxqss2bq0e8.c7a2.html
منبع : اسلام ٹائمز
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ