درس و تہذیب نفس کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی مسائل سے آگاہی طلاب کیلئے ضروری
تنا (TNA) برصغیر بیورو
امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ درس و تہذیب نفس کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی مسائل سے آگاہی طلاب کے ضروری ہے کہا: بہت سارے افراد تھے جو بصیرت کے فقدان کی بناء پر دشمنوں کا شکار ہو گئے۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق، امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے پروگرام میں یہ بیان کرتے ہوئے انسانی سعادت کا راستہ فقط اسلام کا راستہ ہے کہا: اسلامی احکام کی پیروی کے بغیر انسان کو سعادت حاصل نہیں ہوسکتی۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی معارف خود بہ خود معرفی نہیں ہوتے کہا: اسلامی معارف سے آگاہی و واقفیت حاصل کرنے والے دوسروں تک اسے منتقل کریں۔
خبرگان رھبر کونسل میں تھران کے عوامی نمائندہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ معارف اهل بیت(ع) و حقائق اسلام کی شناخت کا راستہ پُر پیچ و خم راستہ ہے کہا: لوگ تمام اسلامی معارف تک نہیں پہونچ سکتے، لہٰذا کام کی تقسیم لازمی ہے کیوں کہ اسلامی معارف کا دائرہ بہت بڑا اور وسیع دائرہ ہے۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین سمجھنے اور دین کی ترویج کے لئے تہذیب نفس ضروری ہے کہا: اسلامی روایتوں میں آیا ہے کہ تکبر اور خود پسندی انسانوں کی ترقی میں رکاوٹ بنتی ہے اور کفر کا سبب ہے۔
امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے سربراہ نے مزید کہا: طلاب تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تهذیب نفس اور اخلاق کو اپنا مقصد بنائیں اور اس سلسلہ میں سنجیدگی اختیار کریں نیز لالچ و تکبر سے دوری کریں چوں کہ نیا دین اور فرقہ بنانے والے ان دو خصلتوں میں مبتلاء رہے ہیں۔
آیت الله مصباح یزدی نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جو تقوی الھی اور عبادت خداوندی کو فقط انفرادی مسائل سے مخصوص جانتے ہیں کہا: بعض شھادت، ظلم و بدعت سے مقابلہ اسلام کا حصہ نہیں جانتے کہ جو انحراف ہے، کیوں کہ اگر ایسا سوچیں گے تو پھر غیرانفرادی مسائل کون لوگ دیکھیں گے اور بیان کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا: اگر ہم کہیں کہ اسلام فقط انفرادی مسائل تک محدود ہے تو یہ سیکولر نظریہ ہے کہ اس صورت میں دنیاوی مسائل اور سیاست سے ہمارا کوئی سروکار نہیں ہے۔
خبرگان رھبر کونسل میں تھران کے عوامی نمائندہ نے اپنی گفتگو کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بیان کیا کہ خداوند متعال نے عالم بشریت، اسلام اور ایرانیوں پر احسان کیا اور ایسے فرد کا انتخاب کیا جو اسلام کو انفرادی نہیں جانتا تھا کہا: اسلام کے سیاسی اور سماجی ضروری مسائل بھی ہیں جن کی شناخت اور لوگوں کو اس سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے کہا: بزرگ ترین کفران نعمت یہ ہے کہ انسان، امام خمینی(ره) کے کئے ہوئے کاموں کو فراموش کرجائے اور اپنے دوش پر موجود ذمہ داریوں سے غفلت کرے۔
امام خمینی(ره) تعلیمی و تحقیقی مرکز کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ درس و تہذیب نفس کے ساتھ ساتھ سیاسی اور سماجی مسائل سے آگاہی طلاب کے ضروری ہے کہا: بہت سارے افراد تھے جو بصیرت کے فقدان کی بناء پر دشمنوں کا شکار ہو گئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...