تاریخ شائع کریں2013 20 September گھنٹہ 12:02
خبر کا کوڈ : 141120
مولانا ناصر عباس جعفری :

اسلامی انقلاب، عالم اسلام کے لئے رہنما

تنا (TNA) برصغیر بیورو
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ مولانا ناصر عباس جعفری نے اسلامی انقلاب کے پیغام کےبارے میں رہبرانقلاب اسلامی کے حالیہ خطاب کو نہایت اہمیت کا حامل اور اسلامی تعلیمات سے لبریز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا میں جاری بے انصافی اور ڈکٹیٹر حکومتوں نیز سامراجی عناصر اورجارحین کی موجودگی میں رہبر معظم کا یہ بیان کہ ظلم سے پرہیز اور ظلم برداشت نہ کرنا، حقیقی محمدی اسلام کی پیروی کا ثبوت قرار دیا۔
اسلامی انقلاب، عالم اسلام کے لئے رہنما
تقریب نیوز (تنا): مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ مولانا ناصر عباس جعفری نے اسلامی انقلاب کے پیغام کےبارے میں رہبرانقلاب اسلامی کے حالیہ خطاب کو نہایت اہمیت کا حامل اور اسلامی تعلیمات سے لبریز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج دنیا میں جاری بے انصافی اور ڈکٹیٹر حکومتوں نیز سامراجی عناصر اورجارحین کی موجودگی میں رہبر معظم کا یہ بیان کہ ظلم سے پرہیز اور ظلم برداشت نہ کرنا، حقیقی محمدی اسلام کی پیروی کا ثبوت قرار دیا۔

واضح رہے کہ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے منگل کے دن سپاہ پاسداران کے کمانڈروں سے ملاقات میں سپاہ پاسداران کی درخشان کارکردگي کو ملت ایران کے تشخص اور کامیابی تجربوں سے تعبیر فرمایا تھا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے انقلاب کی پاسداری پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ اسلامی انقلاب کا بنیادی پیغام ظلم سے پرہیز کرنا اور ظلم کی مخالفت کرنا ہے۔ آپ نے فرمایا تھا کہ سامراجی نظام کی تمام سرگرمیوں کو اسی تناظر میں دیکھناچاہیے کیونکہ سامراج ان اصولوں کا مخالف ہے۔ مولانا ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج شام کی مثال پیش کی جاسکتی ہے جو بڑی طاقتوں کی بے انصافی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں دہشتگردوں اور انتھا پسندوں کو عالمی سامراج کی طرف سے مالی اور فوجی حمایت حاصل ہے اور انہوں نے شام میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔

مولانا ناصر عباس جعفری نےکہا کہ اسلامی نظام دنیا میں امن وترقی لانے کے لئے سب سے مناسب نظام ہے اور ایران میں اسلامی انقلاب نے اسلامی حکومت قائم کی ہے جو سارے عالم اسلام کےلئے رہنما واقع ہوسکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcirzazut1a5z2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ