تاریخ شائع کریں2013 23 September گھنٹہ 12:32
خبر کا کوڈ : 141374
حجۃ الاسلام سید حسن عاملی :

ایرانی عوام کی کامیابی کا اہم ترین راز اللہ تعالیٰ پر ایمان اور ولایت فقیہ کی پیروی میں مضمرہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو
صوبہ اردبیل میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا ہے کہ اسلام دشمنوں کی سازشوں اور مختلف قسم کے فتنوں سے عبور کرنے میں ایرانی عوام کی کامیابی کا اہم ترین سبب اللہ تعالیٰ پر ایمان اور ولایت فقیہ کی پیروی ہے۔
ایرانی عوام کی کامیابی کا اہم ترین راز اللہ تعالیٰ پر ایمان اور ولایت فقیہ کی پیروی میں مضمرہے
تقریب نیوز (تنا): رپورٹ کے مطابق صوبہ اردبیل میں نمائندہ ولی فقیہ اور امام جمعہ اردبیل حجۃ الاسلام سید حسن عاملی نے ہفتہ دفاع مقدس کے ایام کی مناسبت سے ۱۹ستمبر کو صوبے کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ایرانی عوام اللہ تعالیٰ پر توکل اور حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے بعد قائد انقلاب اسلامی کی مکمل پیروی کرتے ہوئے عزت وسربلندی کی منزل پر فائز ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایرانی عوام نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے کفر و شرک کے سائے میں ذلت آمیز آرام وسکون کو شہادت اور استقامت پر ترجیح نہیں دی ہے اور اسی طرح مقدس دفاع کے میدان میں دنیاوی نفسانی خواہشات کے سامنے سر تسلیم خم نہیں ہوئی ہے۔

حجۃ الاسلام عاملی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر توکل اور صالح اور شائستہ قیادت رکھنے کے علاوہ دینی اقدار سے ہاتھ نہ کھینچنے کی وجہ سے ایرانی عوام کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ جب تک ایرانی عوام اپنی دینی اقدار کی پابند اور ولایت فقیہ کی پیروی کرتی رہے گی تو وہ کبھی بھی اسلام کے دشمنوں کی سازشوں کے سامنے سرتسلیم خم نہیں ہو گی اور عالمی استعمار ذلیل ورسوا ہو گا۔
https://taghribnews.com/vdcjavevxuqextz.3lfu.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ