تاریخ شائع کریں2013 1 October گھنٹہ 11:14
خبر کا کوڈ : 142114
حجۃ الاسلام محمد رضا صالحیان :

قرآن کریم،اسلامی طرززندگی کا بہترین آئیڈیل

تنا (TNA) برصغیر بیورو
ایران کے صوبہ اصفہان کے ائمہ جمعہ کی پالیسی سازکونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ قرآن کریم،اسلامی طرززندگی کا بہترین آئیڈیل ہے۔
قرآن کریم،اسلامی طرززندگی کا بہترین آئیڈیل
تقریب نیوز (تنا): صوبہ اصفہان کے ائمہ جمعہ کی پالیسی سازکونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام محمد رضا صالحیان نے اصفہان میں شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ قرآن کریم کی نورانی آیات اوران میں غوروفکر اسلامی طرز زندگی کا بہترین آئیڈیل ہے لہذا عہدیداروں کو اس آسمانی کتاب کی آیات کی بنیاد پر معاشرے میں اسلامی طرز زندگی کے اجراء کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ قرآن مجید،ایک بے مثال سرمایہ ہے کہ جسے آئیڈیل بنا کر معاشرے میں اسلامی اورروحانی ماحول ایجاد کرنا چاہیے۔

حجۃ الاسلام صالحیان نے کہا ہے کہ اگرہم سب قائد انقلاب اسلامی کے مطمع نظرطرز زندگی کے فروغ پرتوجہ دیں تودنیا کے بہت سے امورمیں ہماری بات کوغور سے سنا جائے گا۔

صوبہ اصفہان کے ائمہ جمعہ کی پالیسی سازکونسل کے سربراہ نے قرآن کریم کو اسلامی طرز زندگی کا بہترین آئیڈیل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس الہی کتاب سے استفادہ کرکے انسان سعادت کی منزل پرفائز ہو سکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccsiqs02bq0s8.c7a2.html
منبع : شبستان
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ