تاریخ شائع کریں2013 10 October گھنٹہ 10:06
خبر کا کوڈ : 142819
حج کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ :

مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانا، سامراجی ممالک کی پالیسی

تنا (TNA) برصغیر بیورو
حج کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ نے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ و اختلافات پھیلانے کو سامراجی ممالک کی پالیسیوں میں سے قرار دیا ہے۔
مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانا، سامراجی ممالک کی پالیسی
تقریب نیوز (تنا):  رپورٹ کے مطابق حج کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ، حجت الاسلام و المسلمین سید علی قاضی عسگر نے مکہ مکرمہ میں حج اتحاد و وحدت کا مظہر کے عنوان سے منعقدہ سیمینار میں کہا کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ و اختلافات پھیلانا، سامراجی ممالک خاصطور پر برطانیہ کی پالیسیوں کا حصہ ہے اور حتمی طور پر مسلمانوں کو تفرقہ پر مبنی پالیسیوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

حج کے امور میں نمائندہ ولی فقیہ نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے درمیان وحدت کا محور حتمی طور پر قرآن و سنّت پیمبرۖ کو ہونا چاہیے اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے حقوق کا احترام اور خطرناک تکفیری نظریات سے دوری اختیار کرنی چاہیے۔

حجت الاسلام والمسلمین قاضی عسگر نے بعض ملکوں میں اہل بیت عصمت وطہارت علیھم السلام اور بعض بزرگان اسلام کی توہین و بے حرمتی کیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اہل سنّت علماء کرام کے اعتقادات کے مطابق ہر قسم کی بے احترامی حرام ہے۔
https://taghribnews.com/vdcezw8zojh8evi.dqbj.html
منبع : irib.ir
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ