عید قربان کے خطبوں میں مسجدالاقصیٰ کی حمایت کی جانی چاہیے
تنا (TNA) برصغیر بیورو
شیخ محمدحسین نے عید قربان کی مناسبت سے دنیا کی مساجد کے خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطبوں میں مسجد الاقصیٰ کی حمایت کریں۔
شیئرینگ :
تقریب نیوز (تنا): بیت المقدس کے مفتی شیخ محمد حسین نے مسلمان علماء اورمساجد کے خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ عید قربان کے خطبوں میں مسجد الاقصیٰ کی حمایت کریں تاکہ اس کے ذریعے وہ امت مسلمہ کو مسلمانوں کے قبلہ اول کے مقابلے میں ان کی ذمہ داریوں کی یاددہانی کرواسکیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی بہت ساری احادیث میں بیت المقدس اورمسجدا لاقصیٰ کے مقام ومنزلت اوراس کی حمایت کی تاکید فرمائی ہے۔
بیت المقدس کے محافظوں کی کمیٹی کے سربراہ یوسف مخیمر نے بھی کہا ہے کہ عید قربان، مسلمانوں کے اجتماع کا سنہری موقع فراہم کرتی ہے لہذا بہتر ہے کہ اس دن مسجد الاقصیٰ کو درپیش چیلنجز اورخطروں کے بارے خبردارکیا جائے۔
بیت المقدس کے محافظوں کی کمیٹی کے مشیر خالد الحسینی نے کہا ہےکہ مسجد الاقصیٰ پرصہیونی حملوں میں مسلسل اٖضافے کی بنا پربیت المقدس کے مفتی نے مسلمانوں کے قبلہ اول کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بیت المقدس کویہودی بنانے کے لیے صہیونیوں کی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔
الحسنیی نے مزید کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کے محافظوں کو ہردورسے زیادہ اپنے مسلمان بھائیوں کی ضرورت ہے تاکہ صہیونی حملوں کوروکا جاسکے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...