دہشت گرد گروہ الشباب کا صومالیہ کے فوجی اڈے پرحملہ
صومالیہ میں الشباب کے حملے میں 26 فوجی ہلاک
الشباب دہشت گردوں نے صومالیہ کے جنوب میں واقع شہر کسمایو کے قریب فوجی اڈے پر حملہ کیا ہے
شیئرینگ :
صومالیہ میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم الشباب نے صومالیہ کے فوجی اڈے پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 26صو مالی فو جی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
الجزیرہ کے حوالے سے خبر ہے کہ صومالیہ میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ الشباب نے صومالیہ کے فو جی اڈے پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 26صو مالی فو جی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق صومالی فوجی آفیسر کے مطابق الشباب دہشت گردوں نے صومالیہ کے جنوب میں واقع شہر کسمایو کے قریب فو جی اڈے پر حملہ کیا۔ الشباب کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں 26 صومالی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ ان کی 2گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئی ہیں اور 3گاڑیاں ہمارے دہشت گرد ساتھ لے آئے۔
تاہم صو مالیہ کے سرکاری حکام نے ہلاکتوں کی تعداد واضح نہیں کی۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...