تاریخ شائع کریں2018 12 November گھنٹہ 21:10
خبر کا کوڈ : 376735

ماسکو اور تہران کے تعلقات عوام کے مفاد میں ہیں

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ماسکو تہران تعلقات کو دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کےساتھ تعلقات کے فروغ کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔
ماسکو اور تہران کے تعلقات عوام کے مفاد میں ہیں
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ماسکو تہران تعلقات کو دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کےساتھ تعلقات کے فروغ کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔

 نیوز ایجنسی ارنا کے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی عائد کردہ پابندیاں عالمی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ دیگر ملکوں کے خلاف امریکی پابندیوں کے حوالے سے روس کا موقف پوری طرح سے واضح ہے اور ان پابندیوں کو غیر قانونی سمجھتے ہیں اور ان پر عملدرآمد نہیں کریں گے۔
 روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ماسکو صرف سلامتی کونسل کے فیصلوں کو قابل عمل سمجھتا ہے اور باقی تمام معاملات میں دو طرفہ مفادات کو اہمیت دیتا ہے۔
 ماریا زاخارووا نے کہا کہ امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کرکے اس معاہدے کے دیگر فریقوں کی برسوں کی محنت کو پامال کردیا ہے
https://taghribnews.com/vdcaeinem49n001.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ