جس طرح مولا متقیان علیہ السلام نے کم سے کم خرچ میں شادی کی اور ازدواجی زندگی کا آغاز کیا جوان بھی ایسی طرح اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں
شیئرینگ :
جوان شادی میں فضول اخراجات کی رسم کو توڑ دیں
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق آیت اللہ مکارام شیرازی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ ایام ، حضرت امیرامومنین ؑ اور حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیھا کی شادی کے ایام ہیں۔ میری جوانوں سے گذارش ہے کہ اپنی شادیوں کو معصومین علیھم السلام کی شادیوں جیسا بنائے اور جس طرح مولا متقیان علیہ السلام نے کم سے کم خرچ میں شادی کی اور ازدواجی زندگی کا آغاز کیا جوان بھی ایسی طرح اپنی نئی زندگی کا آغاز کریں۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے مزید کہا، موجودہ حالات میں دیکھاوا اور خودنمائی اس قدر زیادہ ہوگئی ہے جس کی وجہ سے غریب طبقہ شادی کرنے سے خائف ہے او ان اخراجات کو انجام دینے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
آج کا جوان شجاع اور دلیر ہے اس میں یہ صلاحیت ہے کہ معاشرے کی فرسودہ رسم کو توڑ کر اسلامی طرز زندگی سے اپنی زندگی شروع کرے۔ میری اپنے تمام جوان بھائیوں سے گذارش ہے کہ اس فرسودہ رسم کو توڑ کر اسلامی رسومات کو فروغ دے تاکہ معاشرہ ایک پُر سکون معاشرے میں بدلنے جائے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...