تاریخ شائع کریں2020 2 April گھنٹہ 17:10
خبر کا کوڈ : 457197

امریکی فوج کا عراق سے خروج خطے کے امن کیلئے ضروری ہے

امریکہ کو عراقی حکومت اور عراقی عوام کے مطالبات پر عمل کرتے ہوئے عراق سے نکل جانا چاہیے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان سید عباس موسوی عراق میں امریکہ کی غیر قانونی حرکتوں اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے علاقہ سے نکل جانا چاہیے
امریکی فوج کا عراق سے خروج خطے کے امن کیلئے ضروری ہے
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ  کے ترجمان سید عباس موسوی عراق میں امریکہ کی غیر قانونی حرکتوں اور اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو خطے میں بحران پیدا کرنے کے بجائے علاقہ سے نکل جانا چاہیے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل دنیا کو کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں باہمی تعاون اور امن و صلح  کی دعوت دے رہے ہیں تو دوسری طرف امریکہ عراق اور خطے میں کشیدگي پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ کو عراقی حکومت اور عراقی عوام کے مطالبات پر عمل کرتے ہوئے عراق سے نکل جانا چاہیے اور خطے میں مزید کشیدگي پیدا کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdccomq0m2bqps8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ