تاریخ شائع کریں2020 11 April گھنٹہ 15:25
خبر کا کوڈ : 458390

بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز سامنے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک کل 7600 کیسز کی تصدیق ہوئی
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اب تک سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور 1000 سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوئے جبکہ اس دوران 40 افراد کورونا کے سبب مارے بھی گئے
بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز سامنے
ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اب تک سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور 1000 سے زائد افراد اس وبا میں مبتلا ہوئے جبکہ اس دوران 40 افراد کورونا کے سبب مارے بھی گئے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک کل 7600 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔
کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد کے ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 249 ہو گئی جبکہ کورونا وائرسے 774 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹرہے جہاں اب تک 1574 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں اور کم از کم 110 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
https://taghribnews.com/vdci3va5ut1awp2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ