تاریخ شائع کریں2020 11 April گھنٹہ 15:38
خبر کا کوڈ : 458394

سمندر پار ہزاروں پاکستانی وطن واپسی جلد سے جلد ممکن بنائے جائے گی

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سمندر پار ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ سمندر پار ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا جس میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لیا گیا
سمندر پار ہزاروں پاکستانی وطن واپسی جلد سے جلد ممکن بنائے جائے گی
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سمندر پار ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
بین الاقوای خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ سمندر پار ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اجلاس ہوا جس میں سمندر پار وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی جلد واپسی کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔وزیر خارجہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بیرونی ممالک سے پاکستانیوں کولانے کیلئے متفقہ طور پرایس او پی اور پروٹوکول مرتب کیے، اب تک 9 خصوصی پروازوں سے1600 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس لا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعدد ممالک میں ہمارے سفیر ہمارے تبلیغی جماعت کے لوگوں سے مکمل رابطے میں ہیں، زائرین کی جلد وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں، وطن واپسی کاعمل مکمل کرنے کیلئے ٹیسٹنگ اورقرنطینہ کی سہولیات کیلیےصوبوں کوآگےبڑھنا ہو گا۔ اجلاس میں شہریار خان آفریدی نے بتایا کہ دنیا بھر میں پھنسے پاکستانیوں کی جلد از جلد وطن واپسی کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنائی ہے، مختلف ممالک میں پھنسے تبلیغی افراد، زائرین، طلباء، قیدی اور دیگر افراد کو واپس لانا مشن ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں تبلیغی جماعت نے کورونا وآئرس کے ایام میں بڑے بڑے اجتماعات کرکے کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا اور اس جماعت کے لوگ اب بھی نماز جمعہ کے اجتماعات منعقد کرنے پر اصرار کررہے ہیں اور کراچی میں تبلیغی جماعت اور پولیس کے درمیان اس سلسلے میں تصادم بھی ہوا ہے جس میں تبلیغی جماعت کے افراد نے خاتون ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے سیدھے سادے افراد  دنیا بھر میں دہشت گردی کے فروغ میں بھی اہم کردار نبھاتے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcco4q002bqp18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ