پاکستان کا کورونا وائرس ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ
پاکستان نے کورونا وائرس کی ویکسین کی پیشگی (ایڈوانس) بکنگ کا فیصلہ کرلیا۔
شیئرینگ :
پاکستان کے پارلیمانی سیکریٹری برائے قومی صحت سروسز نوشین حامد نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف ممالک میں کورونا وائرس کی ویکسین پر کام ہورہا ہے اور کئی لوگ اس میں کامیابی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ ویکسین بنے گی تو اس کی طلب ہوگی اور لوگ ابھی سے اس کی ایڈوانس بکنگ کروا رہے ہیں تو پاکستان نے بھی 2 کمپنیز کو شارٹ لسٹ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی بھی منظوری مل گئی ہے۔
نوشین حامد نے بتایا کہ پاکستان بھی عنقریب ان کمپنیز میں پیشگی ادائیگی (ایڈوانس پیمنٹ) کرکے بکنگ کروا لے گا، اس کے علاوہ جن لوگوں کو یہ ویکسین لگنی ہے ان کے حوالے سے بھی پاکستان نے فیصلہ کرلیا ہے اور انہیں شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔
پارلیمانی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک کروڑ لوگوں کے لیے پہلے مرحلے میں یہ ویکسین لی جائے گی جس میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 65 سال کی عمر سے بڑے لوگ شامل ہوں گے اور ان کے لیے پہلے مرحلے میں ویکسین باہر سے منگوائی جائے گی۔
اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بہت اہم فیصلے لیے جارہے ہیں اور یہ نہیں کہا گیا کہ اسکول بند نہیں کیے جائیں گے بلکہ ابھی صرف ایک ہفتے کے لیے فیصلہ مؤخر کیا گیا ہے اور 23 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں یہ امکانات ہیں کہ قبل از وقت سردیوں کی طویل چھٹیوں کا اعلان ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اپنے جلسے فوری طور پر ختم کردیے ہیں جبکہ شادی ہالز میں پابندیوں کو سخت کیا گیا ہے اور مارکیٹ اور فیکٹریز میں ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔
دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہوا تو مزید سخت اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...