ویکسین پاکستان میں آئندہ سال جنوری سے مارچ کے درمیان دستیاب ہوگی۔
پاکستان حکومت کورونا ویکسینز کیلئے چین، روس سے بات کر رہی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
شیئرینگ :
پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ صحت حکام کورونا وائرس ویکسین کے حصول کے لیے چین، روس سمیت دیگر ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 'ہم اپنی ترجیحی فہرست کو محدود کرنے کے بعد کورونا وائرس کی ویکسین کے حصول کے لیے چین، روس اور دیگر چند ممالک سے بات کر رہے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین، پاکستان میں آئندہ سال جنوری سے مارچ کے درمیان میں دستیاب ہوجائے گی اور پہلے مرحلے میں طبی عملے اور زیادہ عمر کے افراد کو دی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 'ابھی کچھ حتمی نہیں ہے تاہم میں آپ کو یہ بتا سکتا ہوں کہ ہمیں ایک ذریعے سے زیادہ پر انحصار کرنا ہوگا، جبکہ ہم کوئی بھی ویکسین اس کی افادیت اور محفوظ ثابت ہونے کے بعد حاصل کریں گے'۔
ایک طرف جہاں روس نے ملکی سطح پر اپنی 'اسپوتنک فائیو' ویکسین کی فراہمی کا آغاز کردیا ہے، وہیں چین کئی ممالک میں اپنی ویکسینز کی ٹیسٹنگ کر رہا ہے اور سپلائی کے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔
دیگر ویکسینز، جن کے استمال کے لیے ہنگامی طور پر اجازت مانگی گئی ہے، وہ پی فائزر ۔ بایو این ٹیک، موڈرنا اور آکسفورڈ ۔ آسٹرازینیکا نے تیار کی ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا ویکسین کے حصول کے لیے پہلے ہی ابتدائی طور پر 15 کروڑ ڈالر مختص کر چکی ہے۔ رواں ماہ کے اوائل میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر حکومت سے مزید فنڈز کی درخواست کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی استعمال کی اولین ترجیح کووڈ 19 کے علاج میں مصروف صف اول کے طبی عملہ ہوگا، اس کے بعد عمر کی وجہ سے جن کو زیادہ خطرات ہیں، پھر دیگر طبی عملہ اور بعد میں عوام کا نمبر ہوگا۔
گزشتہ ہفتے پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایا تھا کہ حکومت نے عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین بالکل مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا آغاز 2021 کی دوسری سہ ماہی میں ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز اور اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ حکام کی جانب سے حفاظتی اصولوں کو اپنانے پر زور دیا جارہا ہے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جائے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...