تاریخ شائع کریں2021 12 March گھنٹہ 14:12
خبر کا کوڈ : 496256

حماس: انتخابات کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں بدل دیں گے

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل حیه نے کہا ہے کہ قدس میں انتخابات ضرورکرائے جائيں گے اور صیہونی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے
حماس: انتخابات کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں بدل دیں گے
حماس نے کہا ہے کہ قدس میں انتخابات کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں بدل دیں گے۔

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے رکن خلیل حیه نے کہا ہے کہ قدس میں انتخابات ضرورکرائے جائيں گے اور صیہونی حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قدس میں انتخابات، ہمارا قومی مسئلہ ہے اور حماس  کی ریڈ لائن ہے کہ جسے ہرگز عبور نہیں کیا جاسکتا۔

خلیل حیه نے کہا کہ اگرصیہونی حکام نے اس  سلسلے میں مداخلت کی کوشش کی تو ہم فلسطینی عوام کی حیثیت سے ہرگز پسپائی اختیار نہیں کریں گے۔

انہوں نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اس نے فلسطین کے انتخابات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو پھر ہم بھی صہیونی حکومت کے پارلیمانی انتخاباتی عمل کو درہم برہم کرنے کے لئے تیارہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین میں پارلیمانی انتخابات کے لئے 22 مئی کی تاریخ معین کی ہے جبکہ صدارتی اور قومی اسمبلی کے انتخابات کے لے 13 اگست کی تاریچ دی گئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbs0ba0rhb95p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ