تاریخ شائع کریں2021 27 September گھنٹہ 16:02
خبر کا کوڈ : 520492

امریکی فوج اور صیہونی حکومت، ایران کی طاقت سے لرزتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ شیطانی طاقتوں کا زوال ہو رہا ہے اور آج امریکی فوج اور صیہونی حکومت، ایران کی طاقت سے لرزتی ہے اور یہ دفاع مقدس کی قیمتی کامیابیوں کی وجہ سے ہے۔
امریکی فوج اور صیہونی حکومت، ایران کی طاقت سے لرزتی ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آج امریکی فوج اور صیہونی حکومت، ایران کی طاقت سے لرزتی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی کا کہنا تھا کہ شیطانی طاقتوں کا زوال ہو رہا ہے اور آج امریکی فوج اور صیہونی حکومت، ایران کی طاقت سے لرزتی ہے اور یہ دفاع مقدس کی قیمتی کامیابیوں کی وجہ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عراق کی جانب سے ایران  پر مسلط کی گئی جنگ کے آغاز سے ہی سوویت یونین کی سربراہی میں مشرقی بلاک نے امریکا نیز یورپ کی قیادت میں مغربی بلاک نے عراق کی حمایت کی تھی اور جنگ کے آغاز سے ہی ایران کے خلاف اس کی وسیع حمایت شروع کر دی تھی ۔

مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور عراق کے درمیان ایسی حالت میں جنگ شروع ہوئی کہ اسلامی جمہوری نظام نوخیز تھا اور وہ اپنی بنیادوں ک مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہنے اس جنگ کو غربت اور امیری کی جنگ قرار دیا تھا کیونکہ جنگ میں مادی اور فوجی وسائل کے لحاظ سے ہم فقیر وغریب تھے اور ہمارے دشمن مادی لحاظ سے طاقتور تھے۔
 
https://taghribnews.com/vdcb9gbs5rhb5ap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ