تاریخ شائع کریں2023 20 January گھنٹہ 19:08
خبر کا کوڈ : 581151

ان ممالک کے ساتھ بات چیت کرنا بیکار ہے جو حملہ کرنا چاہتے ہیں

حضرت آیت اللہ سبحانی نے کہا: ہم دنیا کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان دشمن ممالک سے تعلقات کا کوئی فائدہ نہیں جو موقع ملتے ہیں حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
ان ممالک کے ساتھ بات چیت کرنا بیکار ہے جو حملہ کرنا چاہتے ہیں
حضرت آیت اللہ العظمیٰ سبحانی نے ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی کے ساتھ قم المقدسہ میں ایک ملاقات کے دوران کہا : میں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے دور سے ہی آبادی میں کمی کی پالیسی کے خلاف ہوں اور میں نے اس بارے میں اس زمانے میں انٹرویوز بھی دئے تھے، تاریخ شاہد ہے کہ آج تک کوئی بھی معاشرہ صرف آبادی کے بڑھ جانے سے فقیر اور غریب نہیں ہوا ہے، بلکہ معاشرے کی غربت اور فقیری کے دوسرے اسباب ہیں۔

انہوں نے پاپولیشن اسکریننگ پلان کے خطرناک ہونے پر زور دیتے ہوئے مزید کہا: اس پلان کا نام اچھا ہے لیکن اس کی نوعیت خطرناک ہے اور یہ صحت مند آبادی کو تباہ کر دے گی۔

اس مرجع تقلید نے سورہ مبارکہ ممتحنہ کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دنیا کے کچھ ممالک ہمارے ملک کے ساتھ دشمنی رکھتے ہیں اور کچھ نہیں رکھتے، ہمارے ساتھ ان کے رویے کو دیکھتے ہوئے اور ان کے ساتھ بات چیت کا طریقہ ترتیب دیا جانا چاہیے۔

حضرت آیت اللہ سبحانی نے کہا: ہم دنیا کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن ان دشمن ممالک سے تعلقات کا کوئی فائدہ نہیں جو موقع ملتے ہیں حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcam6nm649na61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ